میکرون نے یوکرین کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا

میکرون نے یوکرین کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا

ماسکو،/ فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے روس اور یوروپی یونین کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہنسک (ڈی پی آر، ایل پی آر) کو بطور جمہوریہ تسلیم کرنے کے معاملہ اور روس پر ہدفی پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ اطلاع فرانسیسی صدر کے دفتر نے منگل کو دی۔ صدارتی دفتر نے کہا کہ "صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے ساتھ ساتھ یوروپی پابندیوں کے ہدف پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق، میکرون نے روسی حکام کے ڈی پی آر اور ایل پی آر کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی جو کہ روس کے بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.