سوپور میں سڑک حادثہ، چار فوجی جوان زخمی

سوپور میں سڑک حادثہ، چار فوجی جوان زخمی

سری نگر/ شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم چار فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے سنگرامہ علاقے میں منگل کی صبح ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی جوانوں کو فوری طور پر علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے پیش نظر روڈ پرٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوئی تاہم بعد میں اس کو بحال کر دیا گیا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.