سرکاری ذرائع نے بتایا: ’شوپیاں کے چرمرگ زینہ پورہ علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران دو فوجی جوان اور ایک عدم شناخت جنگجوہلاک ہوا ہے‘۔
مہلوک فوجی جوانوں کی شناخت سپاہی سنتوش یادو اور سپاہی رومت چوہان کے بطور ہوئی ہے جو آج کی فرسٹ آر آر سے وابستہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جا رہی ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس انکاؤنٹر کے بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے چرمرگ زینہ پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
یو این آئی