سری نگر پولیس نے خواتین کی حفاظت کے لئے خصوصی اسکارڈ تشکیل دئے

سری نگر پولیس نے خواتین کی حفاظت کے لئے خصوصی اسکارڈ تشکیل دئے

سری نگر، 14 فروری:صنف نازک کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر قدغن لگانے کی خاطر سری نگر پولیس کی جانب سے وومنز سیفٹی اسکارڈ تشکیل دئے گئے ۔
سری نگر پولیس نے پیر کے روز خواتین کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر دو وومنز اسکارڈ تشکیل دئے ہیں۔

ڈی آئی جی سینٹرل سجیت کمار نے باضابط طورپر وومنز اسکارڈ کو ہری جھنڈی دکھائی ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اپنے افتتاحی کلمات میں ڈی آئی جی سینٹر ل نے سری نگر پولیس کی جانب سے اُٹھائے گئے اس طرح کے احسن اقدام کی سراہنا کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وومنز اسکارڈ کی تشکیل سے خواتین کے خلاف جرائم میں کمی واقع ہوگی۔
اس تقریب میں ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال اور پولیس کے دوسرے سینئر آفیسران بھی موجود رہے۔

ابتدائی طورپر دو اسکارڈس کو لانچ کیا گیا جو کوچنگ مراکز، اسکولوں، کالجوں اور دوسرے حساس علاقوں میں گشت کے کام پر ماموررہیں گے۔

مذکورہ اسکارڈ سے وابستہ خواتین پولیس اسکولوں ، کالجوں اور کوچنگ مراکز کے ذمہ داروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں گے تاکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کا احتمال ہو تو فوری طورپر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ہر ایک اسکارڈ میں پانچ خواتین آفیسران شامل ہونگی، ایک خاتون انسپکٹر خالدہ پروین کو دو نوں اسکارڈوں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

سری نگر پولیس کی طرف سے خواتین کی ایک ہیلپ لائن 9596770601 شروع کی گئی ہے جو پہلے سے ہی خواتین کی حفاظت سے متعلق مسائل کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

یہ دستے پی سی آر وین اور دائرہ اختیار والے پولیس اسٹیشنوں اور خواتین کے لئے مخصوص پولیس تھانہ رام باغ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق سری نگر پولیس تمام شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں احتیاطی اور اصلاحی دونوں اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.