منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

ملک میں ایک دن میں کورونا سے 650 سے زائد اموات

نئی دہلی،/  ملک میں کورونا کی صورتحال میں خواہ بہتری دکھائی دے رہی ہے لیکن اس سے ہونے والی اموات باعث تشویش ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 657 افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 507177 ہوگئی ۔

اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 58077 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42536137 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران 150407 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41331158 ہو گئی ہے۔

ملک میں جمعرات کو 4818867 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اسی کے ساتھ یہاں اب تک 1,71,79,51,432 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے ایکٹو کیسز 92987 کم ہو کر 697802 رہ گئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 1.64 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح 97.17 فیصد ہے۔

کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز میں سرفہرست ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹوکیسزمیں 25207 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 233747 ہو گئی ہے۔ وہیں 43286 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6070170 ہو گئی ہے جبکہ 188 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 61134 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img