ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

اننت ناگ میں 3 ہابئیرڈ جنگجووں سمیت 11 افراد گرفتار : پولیس ترجمان

سری نگر، 9 فروری : جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں تین ہابئیرڈ ملی ٹینٹ سمیت 11افراد کو ہتھیار و گولہ بارودسمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے یو این آئی اردو کو موصولہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کو منگل کے روز مصدقہ اطلاع وصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ سریگفوارہ بجبہاڑہ علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر ناکے لگائے، چنانچہ سکھراس کراسنگ بجبہاڑہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے ایک موٹر سائیکل جس پر ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل پر سوار افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تینوں کوپکڑ کر اُن کے قبضے سے دو چینی پستول، میگزین اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد اُن کی شناخت عباس احمد خان ولد نذیر احمد خان ساکن لیور، ظہور احمد گاو گوجری ولد عبدالرشید ساکن ودھائے اور ہدایت اﷲ کٹے ولد عبدالرزاق ساکن لیور پہلگام کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتا رشدگان نے بتایا کہ وہ ممنوع تنظیم جیش کے ساتھ وابستہ ہیں اور اُن کا پاکستان میں بیٹھے ملی ٹینٹ کمانڈروں کے ساتھ براہ راست رابط ہے۔
چنانچہ ملی ٹینٹ کمانڈروں کے کہنے پر وہ سریگفوارہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی فراق میں تھے جس کے بعد اُنہیں جیش کی ذیلی تنظیم ”کے ایف ایف “ میں باضابط طور پر شمولیت اختیار کرنے تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کا دائرہ وسیع کرنے کے بعد گرفتا رشدگان نے اپنے دو ساتھیوں جن کی شناخت شاکر احمد گاو گوجری ولد فیاض احمد ساکن ودھے سریگفواری اور مشرف امین شاہ ولد محمدا مین شاہ ساکن کاٹسو سریگفوارہ کے بطور ہوئی ہے کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ افراد کے قبضے سے بھی گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا اور اُن کے خلا ف ایف آئی آر زیر نمبر 4/22 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ میں ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے 6 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ چھ افراد جیش کی ذیلی تنظیم ’’کے ایف ایف‘‘ کے ساتھ وابستہ ہے اور اُن کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔
انہوں نے گرفتا راعانت کاروں کی شناخت فیاض احمد خان ولد غلام حسن خان ساکن لیور پہلگام ، منتظر رشید میر ولد عبدالرشید ساکن یانور پہلگام ، محمد عارف خان ولد فاروق احمد خان ساکن مانڈر گنڈ سرکھاس ، عادل احمد ترے ولد غلام نبی ساکن ہاتھی گام ، زاہد احمد نجار ولد نذیر احمد ساکن لیور پہلگام کے بطور کی ہے ۔
اُن کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک کمسن ہے لہذا اُس کا نام مخفی رکھا گیا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img