جموں وکشمیر میں مزید 686 کی رپورٹ مثبت، چھ مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 686 کی رپورٹ مثبت، چھ مریض فوت

سری نگر، 7 فروری : جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 686 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ چھ مریض فوت ہوئے ۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز جموں وکشمیر میں 686 افراد میں کورونا کی تشخیص ہائی۔
انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں پیر کے روز 119افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 41، بڈگام میں 51، پلوامہ میں 29، کپواڑہ میں 33 ، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 19، گاندربل میں 9، کولگام میں 33، شوپیاں میں 10کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
جموں ضلع میں 137، اُدھم پورہ میں 25، راجوری میں پانچ ، ڈوڈہ میں 81، کٹھوعہ میں 10، سانبہ میں 4، کشتواڑ میں 28، پونچھ میں 3، رام بن میں 12اور ریاسی میں 7افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
علاوہ ازیں پیر کے روز 3168 مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبہ جموں سے 1038اور کشمیر ڈویژن سے 2130 تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتک یوٹی جموں وکشمیر میں 427689 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 14924ہیں۔
دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے بعد جموں وکشمیر یوٹی میں کورونا کے یومیہ معاملات ایک ہزار سے کم درج ہوئے ہیں۔
ماہرین نے جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو ختم کرنے کے بعد اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج بحال کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسکولوں اور کالجوں کو کھولا گیا ہے لہذا جموں وکشمیر یوٹی میں بھی مارچ سے قبل ہی اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طلبا و طالبات کو ذہنی پریشانیوں سے نجات مل سکے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.