منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

راولپورہ سری نگر میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران تین ملازمین زخمی

سری نگر/ جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے راولپورہ علاقے میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران محکمہ پی ڈی ڈی کے تین ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز محکمہ پی ڈی ڈی سے وابستہ تین ملازمین راولپورہ میں ترسیلی لائن کی مرمت کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک برقی رو بحال ہوئی جس وجہ سے تینوں جھلس جانے سے زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طورپر صدر ہسپتال سری منتقل کیا جہاں پر اُن کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔

صدر ہسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے زخمی ہوئے ملازمین کی شناخت نذیر احمد، طارق احمد اور غلام محمد کے بطور کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img