اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

کوئی غمخوار نہیں نکلا!

ہر دور میں یہ شور ہوتا ہے کہ ایک سیاستدان دوسرے لیڈر یا سیاستدان پر اپنا زور آزماتا ہے ۔بات یاد آگئی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی تقریر کی جوانہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کی ،جس میں انہوںنے ملک کے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وہ ملک کے عوام کو کمزور کررہا ہے اور انہوں نے نہ صرف ملک کے طاقتو ر اور کمزور شہری کے درمیان لکیر کھینچ لی ہے بلکہ انہوں نے پاکستان اور چین کو ایک ساتھ مل کر ملک کی خارجہ پالیسی کمزور کر دی ہے ۔ہر دور میں یہی ہوا ہے ،ایک زمانے میں بھارت کے دوستانہ تعلقات سویت یونین یعنی روس کےساتھ تھے تب امریکہ پاکستان کا ساتھی ماناجاتا تھا اور آج امریکہ کےساتھ دوستی ہے اور آج چین اور رو س دشمن دکھائی دے رہے ہیں ۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے وہ بھارت کا کبھی دوست نہیں بن سکتا ہے کیونکہ وہ تنازعہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رہے گا کیونکہ تنازعے کے باعث ہی اس ملک کا وجود عمل میں آگیا ہے ۔بہرحا ل کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی تقریر کو کون کس تناظر میں لے رہا ہے، ہم تو یہی کہے گے کہ اس ملک کا آج تک سوائے چند ایک لیڈران کے سوا کوئی خیر خواہ ثابت نہیں ہوا جس نے عوام کی ترقی ،خوشحالی ،بہتری اور بھلائی کیلئے اپنی زندگی صرف کی ہو۔ آگے کیا ہو گا ؟یہ آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img