کشمیرکی اُردوصحافت کوایک اوربڑاصدمہ،بزرگ صحافی ا وربانی مدیر اعلیٰ روزنام ‘سرینگر نیوز‘معراج الدین وانی رحمت حق

کشمیرکی اُردوصحافت کوایک اوربڑاصدمہ،بزرگ صحافی ا وربانی مدیر اعلیٰ روزنام ‘سرینگر نیوز‘معراج الدین وانی رحمت حق

ادارہ ایشین میل، ناظم اِطلاعات و رابطہ عامہ سمیت جملہ صحافتی برادری اور دیگر شخصیات کامرحوم کو خراج

سری نگر/کشمیرکی اُردوصحافت کومنگل کے روز اُسوقت ایک اوربڑادھچکالگا،جب کشمیر کے ایک معروف وبزرگ صحافی اوراُردوروزنامہ سرینگر نگرنیوز کے بانی مدیر اعلیٰمعراج الدین وانی رحمت حق ہوگئے ۔ وادی کشمیر کے معروف وبزرگ صحافی75سالہ معراج الدین وانی مختصر علالت کے بعد منگل کی دوپہر انتقال کر گئے۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹاایڈوکیٹ محمداقبال وانی اور ایک بیٹی شامل ہیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح اچانک طبیعت نا ساز ہونے کے بعد معراج الدین وانی کو سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ(سی ڈی اسپتال سری نگر) میں داخل کیا گیا تھا ،جہاں وہ منگل کی دوپہر کو راہی ملک عدم ہوگئے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔سری نگر کے خشخاش باغ سعدہ کدل رعنا واری علاقے سے تعلق رکھنے والے معراج الدین وانی روز نامہ سری نگر نیوز کے مالک اور پبلشر بھی تھے۔موصوف صحافی کے قریبی احباب کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی ملنسار،انسان دوست،سماجی خدمت گار،غریب پرور اور بذلہ سنج شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ موصوف کی اُردو صحافت کے تئیں گراں بہا خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

 

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر تقریباًساڑھے پانچ بجے مرحوم معراج الدین وانی کی آخری رسومات آبائی علاقہ خشخاش باغ متصل سینٹرل جیل سری نگرمیں انجام دی گئیں۔مرحوم کی نماز جنازہ میں کئی صحافیوں ونامہ نگاروں سمیت بڑی تعدادمیں لوگوںنے شرکت کی ۔دریں اثناءبزرگ صحافی معراج الدین وانی کے انتقال پر جملہ صحافتی برادری،سینئر سیاسی لیڈروں اورسماج کے مختلف طبقوں وحلقوں سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے سخت صدمہ ظاہرکرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی وسماجی خدمات کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیر نے ایک بیان میں معروف صحافی معراج الدین وانی کوخراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کشمیرکی اُردوصحافت میں خدمات انجام دینے والے کئی سینئرصحافیوں کیلئے روزنامہ سری نگر نیوز ہی پہلاتربیت گاہ رہا۔انجمن اُردوصحافت کے عبوری صدر زاہدمشتاق نے معراج الدین وانی کیساتھ اپنی قربت کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم سماج کے غریب طبقوں کے تئیں انتہائی درجے کی شفقت ومحبت رکھتے تھے اورکوئی بھی حاجت مند معراج صاحب کے دفتر سے خالی ہاتھ واپس نہیں جاتاتھا۔انجمن اُردوصحافت کے عبوری ترجمان وصوبائی صدر شوکت ساحل نے کہاکہ معراج صاحب صرف ایک سینئرصحافی ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک آزاد خیال سیاسی تجزیہ نگار بھی تھے ،جو اپنی رائے آزادانہ طور پر سامنے رکھنے میں یقین رکھتے تھے ۔انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیر نے مرحوم کے فرزندمحمداقبال وانی اوردیگر غمزدگان کیساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔اُدھر دیگر صحافتی انجمنوں بشمول کشمیر پریس ایسوسی ایشن اورایڈیٹرس فورم نے بھی معرا ج الدین وانی کے انتقال پرسخت صدمہ ظاہر کیا۔ادارہ ایشین میل کے جملہ اراکین خاص طور پر مدیر اعلیٰ رشید راہل ،منیجنگ ڈائریکٹر محبوب جیلانی اور سینئر نامہ نگار فردوس وانی نے معراج الدین وانی کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ معراج الدین سے قریبی ساتھیوں میں ہیں اور معراج الدین کی شخصیت بالکل مختلف تھی جبکہ وہ ملازم دوست تھے اور ملازمین کے ساتھ اُن کا رویہ دوستانہ تھا اور اُنکی محبت وشفقت کو کسی بھی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ادھر ناظم اِطلاعات و رابطہ عامہ راہل پانڈے نے سینئر صحافی اور سری نگر نیوز کے چیف ایڈیٹر معراج الدین وانی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔اِس سلسلے میں ایک تعزیتی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ناظم اطلاعات راہل پانڈے نے اَپنے صحافتی کام سے مقامی عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے میں مرحوم صحافی کے کردار پر روشنی ڈالی اور اُن کے اِنتقال کو صحافی برادری اور سماج کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ناظم ڈی آئی پی آر اور ملازمین نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا کی ہے کہ سوگوار کنبے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے۔اس دورانمحکمہ اطلاعات کشمیر ڈویژن کے اَفسران اور ملازمین نے تجربہ کار اور سینئر صحافی معراج الدین وانی ( چیف ایڈیٹر روزنامہ سری نگر نیوز) کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا آج سہ پہر اِنتقال ہوا ۔اِس سلسلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر اَنعام الحق صدیقی کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقدہوئی ۔اُنہوں نے سوگوار کنبے بالخصوص محمد اِقبال وانی سے تعزیت کا اِظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔دریں اثنا ءاَفسران اور ملازمین کے ایک گروپ نے محمد اقبال وانی کی رہائش گاہ گئے اور معراج الدین وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے صدر داکٹر فاروق عبدللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی و سماجی لیڈروں نے معراج الدین وانی کے انتقال پر اظہار دکھ کیا ہے اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کیا ہے۔ وادی کی صحافتی برادری نے معراج الدین وانی کے انتقال پر غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کے صدر اعجاز احمدخان نے اپنے تعزیتی بیان میں روزنامہ سری نگرنیوز کے بانی مدیراعلیٰ معراج الدین وانی کے انتقال پرسخت رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے فرزندمحمداقبال وانی اوردیگر غمزدگان کیساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔اُدھر کشمیر ٹریڈ الائینس کے صدر اعجاز شہدار نے معروف صحافی و روزنامہ سرینگر نیوز کے بانی مدیر اعلیٰ معراج الدین وانی کے انتقال پر صدمےکااظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کو ایک بے باک صحافی قرار دیتے ہوے خراج عقیدت ادا کیا جبکہ غمزدہ اہل خا نہ با لخصوس ادارہ سرینگر نیوز کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔خبررساں ایجنسی جے کے این ایس کے جملہ اراکین بزرگ صحافی مرحوم معراج الدین وانیکے بازماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہے۔اس دوران صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کہنہ مشق صحافی اور روزنامہ سرینگر نیوز کے مدیر اعلیٰ خواجہ معراج الدین وانی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً مرحوم کے لائق فائق فرزندان ایڈوکیٹ محمد اقبال وانی اور برادران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی لیڈران نے کہاکہ معراج الدین وانی نے سخت ترین دور میںبھی اپنے قلم کی روانی جاری رکھی اور اپنے اخبار کے ذریعے لوگوں کے مسائل ومشکلات ہر حال میں اُجاگر کرتے رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم نے صحافتی مےدان مےں جو بے لوث خدمات انجام دیئے وہ ناقابل فراموش ہےں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، حسنین مسعودی،سینئرلیڈران حاجی محمد سعید آخون، مبارک گل، عرفان احمد شاہ، تنویر صادق، پیر آفاق احمد، ترجمان عمران نبی ڈار، غلام قادر پردیسی، سلمان علی ساگر، احسان پردیسی ، میر غلام محمد ساقی اور دیگر لیڈران نے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ ادھرجموں وکشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ اور سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے ممتاز صحافی اور روزنامہ سری نگر نیوز کے مالک جناب معراج دین وانی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو اس نا قابل تلافی نقصان کے لئے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ مرحوم کے بیٹے اقبال وانی کے نام ایک پیغام میں اے این سی کے صدر نے کہا کہ ہم نے مٹی کے ایک عظیم فرزند اور ایک مکمل پیشہ ور اور مکمل شریف آدمی کھو دیا ہے جس نے اپنے پورے عزم اور مضبوطی کے ساتھ روزنامہ سری نگر نیوز کو کشمیر کا گھریلو اخبار بنا دیا ہے۔ مرحوم معراج الدین مرحوم شیر کشمیر اور مرحوم جی ایم شاہ کے ساتھ بہت قریبی تعلق رکھتے تھے۔ یہ ہم سب کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے اور ہم سری نگر نیوز کے پورے عملے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ معراج الدین کا انتقال کشمیر کی صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ اس دوراناے این سی کے جنرل سکریٹری محمد شفیع میر، صوبائی صدر کشمیر راہی ریاض احمد، صوبائی صدر جموں سردار گیان سنگھ، سینئر لیڈران افتخار بانڈے، کیول شرما، نذیر پنڈت، محمد سلطان بٹ، شبیر احمد میر، محی الدین بٹ، شبیر احمد پدر، محمد ثقلین بٹ۔اسماعیل مام، عبدالاحد خمبر، محمد شفیع خان نے بھی معراج الدین وانی صاحب کے انتقال پر اقبال وانی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ خدا وندہ کریم مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.