سری نگر پولیس نے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کے لئے لائن قائم کی

سری نگر پولیس نے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کے لئے لائن قائم کی

سری نگر/ ضلع میں منشیات کی بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے سری نگر پولیس نے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سری نگر پولیس نے سماج میں منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے تاکہ لوگوں کا تعاون حاصل کیا جائے اور انہیں اس بدعت کے خاتمے کے لئے حصہ دار بنایا جاسکے۔بیان میں کہا گیا کہ اس ہیلپ لائن سے لوگ بھی منشیات کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہوں گے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی میں بالعموم اور ضلع سری نگر میں بالخصوص منشیات کے کاروبار اور اس کے متعلق دیگر سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی بدعت سری نگر کا سب سے بڑا چلینج ہے جس سے ہمارے انسانی وسائل ضائع ہو رہے ہیں سماج کو مجموعی طور پر بے تحاشا نقصان پہنچ رہا ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے چالو رہے گی اور ایس ایس پی سری نگر شری راکیش بلوال خود اس کی نگرانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے متعلق جانکاری فراہم کرنے والوں کے نام پوشیدہ رکھے جائیں گے انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.