بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

شوپیاں تصادم : تین اہلکار زخمی، آپریشن ختم

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم آرائی میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ممکنہ طور جنگجو فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے جسکے بعد یہ آپریشن ختم کردیا گیا ۔

اس سے قبل دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام کو شوپیاں کے چیک نوگام گاوں کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت سومویر کمار، لانس نائیک مینک سنگھ اور لانس نائیک سنیل کمار کے بطور ہوئی ہے۔دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گولیوں کا تبادلہ تھم گیا ہے اور آپریشن کو فی الحال صبح تک موخر کیا گیا ۔

اُن کے مطابق علاقوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ خصوصی لائٹیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img