جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
18.6 C
Srinagar

غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے نوازنے پر اُنہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں : فاروق عبدا ﷲ

سری نگر، 26 جنوری : نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے سرفراز کرنے پر اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ غلام نبی آزاد کو اس اعزاز کے لئے منتخب کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ اُس نے لوگوں کے لئے بہت اچھے کام کئے ہیں۔

اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے بطور کانگریس لیڈر، سیاستدان اور بطور وزیر لوگوں کے لئے بہت کام کئے ہیں ۔
ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ غلام نبی آزاد بہت اچھے انسان ہے اور اُس نے ملک کی خاطر بہت اچھے کام کئے ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img