اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

سری نگر گرنیڈ حملہ : پولیس انسپکٹر سمیت 8 افراد زخمی

سری نگر، 25 جنوری : جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ علاقے میں ہوئے گرنیڈ حملے میں پولیس انسپکٹر سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے زخمیوں کی شناخت تنویرا، اُس کا شوہر محمد شفیع بٹ ساکنان چھتہ بل سری نگر، پولیس انسپکٹر تنویر حسین، عصمت زوجہ ظہور احمد ساکن چرار شریف بڈگام، نصرت زوجہ ڈاکٹر تعظیم ساکن نوابازار سری نگر، ظہور احمد لون ولد غلام رسول ساکن خانیار، امتیاز احمد ولد عبدالغفار وانی ساکن لالچوک اور غیاث الدین ولد زین العابدین ساکن آسام کے بطور کی ہے۔

صدر ہسپتال سری نگر میں تعینات ایک ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ گرنیڈ حملے میں 8 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دریں اثنا پولیس ترجمان کی جانب سے یو این آئی اردو کو موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سری نگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں نامعلوم ملی ٹینٹوں نے پولیس گاڑی پر گرنیڈ پھینکا جس دوران چند شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کو گھر جانے کی اجاز ت دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس کے سینئر آفیسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔
اُن کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا یہ واقع کیسے اور کن حالات میں وقوع پذیر ہوا اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img