ملک میں کوروناکےمزید 2لاکھ 55ہزارسے زائد نئے کیسزاور614 ہلاکتیں

ملک میں کوروناکےمزید 2لاکھ 55ہزارسے زائد نئے کیسزاور614 ہلاکتیں

نئی دہلی، 25 جنوری :ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,67,753 مریض شفایاب ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3.70 کروڑ سے زیادہ ہو گئی۔
پیرکو ملک میں 62,29,956 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک ایک ارب 62 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 308 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2,55,874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 97 لاکھ 99 ہزار 202 ہو گئی۔ ساتھ ہی، 12403 ایکٹیو کیسزکے بڑھنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2236842 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 614 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 490462 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں دو لاکھ 67 ہزار 753 مریض صحت یاب ہونے سے شفایاب مریضوں کی تعداد 37071898 ہو گئی ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 93.07 فیصد،شرح اموات 1.24 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.69 فیصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.