کشمیر: یوم جمہوریہ پرضلع شوپیاں میں سب سے اونچا ترنگا لہرایا جائے گا

کشمیر: یوم جمہوریہ پرضلع شوپیاں میں سب سے اونچا ترنگا لہرایا جائے گا

سری نگر،25 جنوری :وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے اونچا ترنگا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں لہرایا جائے گا۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوپیاں کے بالا پورہ علاقے میں واقع آرمی گڈ ول اسکول میں ملک کے 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر بدھ کو 150 فٹ اونچا ترنگا لہرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترنگا کشمیر میں امن و حب الوطنی کی علامت کو اجاگر کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب سے اونچا ترنگا لہرانے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کو عملی شکل دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سال گذشتہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے اونچا ایک سو فٹ ترنگا شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں لہرایا گیا تھا اور فوج کی جس یونٹ نے گلمرگ میں یہ ترنگا لہرایا تھا وہی یونٹ شوپیاں میں بھی سب سے اونچے ترنگے کو لہرانے والی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.