ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3لاکھ 37 ہزار سے زائد نئے کیسزاور 488 ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3لاکھ 37 ہزار سے زائد نئے کیسزاور 488 ہلاکتیں

نئی دہلی/ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,42,676 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3.63 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کو ملک میں 67 لاکھ 49 ہزار 746 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اب تک ایک ارب 61 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 78 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہلاکت خیز کورونا کے 3,37,704 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس کی شرح 17.94 فیصد رہی۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار 731 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز میں 94 ہزار 540 کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 488 مریضوں کی موت کے بعد اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 884 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں دو لاکھ 42 ہزار 676 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 63 لاکھ 1 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.