ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
15.2 C
Srinagar

ایس ایس آر بی کے تحریری امتحانات کے دوران تیکنیکی خرابی، جموں کے کئی امتحانی مراکز کے باہر اُمیدواروں نے احتجاج کیا

جموں/ جمو ں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے جمعرات کے روز لئے گئے امتحانات (سی بی ٹی ) کے دوران بد نظمی کے باعث متعدد اُمیدوا روں بغیر امتحان ہی واپس گھر لوٹ آئے۔جموں کے مختلف امتحانی سینٹروں کے باہر اُمیدواروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ ایس ایس آر بی کی بد نظمی کے باعث اُ نہیں پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

ادھر سروسز سلیکشن بورڈ کے ایک آفیسر نے بتایا کہ جموں صوبے میں دو سینٹروں میں ٹیکنیکی خرابی کے باعث امتحان نہیں ہو پایا ہے۔
اُن کے مطابق بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن کا الگ سے امتحان لیا جائے گا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر میں سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے جونیئر اسسٹنٹ کی اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر جونہی اُمیدوار امتحانی سینٹروں پر پہنچے تو وہاں پر اُنہیں سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جموں صوبے کے متعدد امتحانی سینٹروں کے باہر اُمیدواروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور بورڈ پرالزام لگایا کہ بد نظمی کے باعث وہ امتحان میں شرکت نہیں کرپائے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران احتجاجی اُمیدواروں نے بتایا کہ کیمپوٹر پر لئے جانے والے آن لائن امتحانات کے لئے جو قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں اُس کے تحت امتحانی ہال میں جانے سے قبل شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کرنا لازمی ہے

انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد آدھار حاضری لازمی ہے لیکن بہت سارے امتحانی مراکز پرایسا نہیں کیا گیا جس وجہ سے اُنہیں ان امتحانات کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔احتجاجی اُمیدواروں کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر امتحانی سینٹر میں اُمیدواروں کے درمیان تین سے چار فٹ کا فاصلہ ضروری ہے لیکن ہمیں ان سینٹروں میں بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا گیا جو ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

اُن کے مطابق وہ پونچھ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ اور راجوری سے امتحانات دینے کی خاطر جموں آئے تھے لیکن ایس ایس آر بی کی جانب سے جلدبازی کا مظاہرہ کرنے کے باعث وہ امتحانات میں شرکت کرنے سے قاصر رہے۔دریں اثنا سروسز سلیکشن بورڈ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں صوبے کے چند امتحانی مراکز میں ٹیکنیکی فالٹ آنے کی وجہ سے شیڈول کے مطابق صبح کے اوقات میں لئے جانے والے امتحانات نہیں ہو سکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن اُمیدواروں کے امتحانات نہیں ہو سکے اُن کا بعد میں لیا جائے گا اور اس ضمن میں باضابط طورپر الگ سے شیڈول جاری ہوگا، لہذا طلبا کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img