منڈی/ ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ سندر نگر کے سلاپڈ میں پیش آیا ۔ لاشوں کوتحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی ۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے ، جو انہوں نے کل رات پی تھی اور اس کے بعد ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی ۔ مرنے والوں کی شناخت سدیش کمار، لال سنگھ اور چیت رام کے طور پر ہوئی ہے ۔ ایک کی شناخت ہونا باقی ہے۔
یواین آئی