کولگام تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں نے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا : پولیس چیف دلباغ سنگھ

کولگام تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں نے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا : پولیس چیف دلباغ سنگھ

سری نگر/جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کولگام تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں نے عام شہریوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جس وجہ سے دو عام شہری زخمی ہوئے ۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ہی جموں وکشمیر پولیس نے زخمی ہوئے دو عام شہریوں کو ہسپتال پہنچایا جن کی حالت اب مستحکم ہے۔
ڈی جی پی کے مطابق عام شہری سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس وجہ سے ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بدھ کی شام کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے پاریون کولگام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اُن کے مطابق آپریشن کے دوران ہم نے ایک بہادر جوان روہت کو کھویا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.