بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسیشن کشمیر نے سرینگر ضلع کے لیے نیے عہدے داروں کا اعلان کیا ہے،ترجماں اعلیٰ

سرینگر /ترجماں اعلیٰ سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسیشن کشمیر عبدل قیوم گلہ کےایک پریس بیان کے مطابق تنظیم کے ضلع سرینگر کے سرگرم اراکین کا ایک اجلاس قاید کارواں صدر ایسوسیشن کشمیر اعجاز احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیمی امورات کے علاوہ ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کے .دیرانہ مسایل پر سیرپور بحث ہوئی ۔اجلاس میں سینر نايب صدر عبدل قیوم بیگ جنرل سیکرٹری فیروز احمد نجار،منظور اشبری،اقبال کنٹھ، محمد افضل پارمو،فاروق احمد شاہ،رفیق احمد وانی،میر منظور،گلزار احمد ،شفیق احمد خان شیخ شبیر کے علاوہ ضلع سرینگر کے چیدہ ورکروں نے۔اس موقعہ پر شرکت فرمای ۔اس موکے پر ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سرینگر ضلع میں تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے ضلع سرینگر کے لیے ضلعی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اس حوالے سے حکیم ریاض صدر ضلع سری نگر سجاد آہنگر ضلع سیکرٹری سرینگر تنویر نثار بٹ نایب صدر، ہلال شالہ پبلسٹی سیکرٹری فیروز احمد مٹہ آرگینزر ارشاد بابا جوائنٹ سیکرٹری عاقب رشید آفس سیکرٹری فیاض احمد ڈار خزانچی فرزان نظیر ،مشتاق احمد وازا اور عادل احمد کو ایکزیٹوں ممبران نامزد کیا گیا ہے ۔اس موقعہ پر تنظیم کے سابقہ ضلع سرینگر صدر وسیم مختار کو مرکزی آرگینیزیش میں نائب صدر مقرر کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں مرکزی ایسوسیشن کو مزید فعال بنانے کے لیے شیخ شبیر احمد اور گلزار احمد کو بھی مرکزی ایسوسیشن میں شامل کیا جاے گا ۔اس موقعہ پر صدر محترم اعجاز احمد خان نے سبھی عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ تن من دھن سے محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کی خدمت میں جٹ جائے تاکہ ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کو راحت ملے۔صدر موصوف نے ورک کلچر کو فروغ دینے اور عوام کی خدمت محنت لگن اور ایمانداری سے کام کرنے کا اپنا عہد دہرایا۔صدر محترم اعجاز خان نے محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدل سلام میر کی ان کوششوں کی سرہانہ کی جس طرح وہ عوام الناس کے مسايل اور مشکلات دور کرنے اور حق دار کو انکا حق دلوانے کے لئے زبردست کام کرتے ہے ۔وہاں اس کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جو ان کے ماتہت عملہ کام کر رہا ہے ان کے مسائل حل کرنے چاہیے اور انکا جایز حق بھی ملنا چاہئے۔صدر محترم نے انملی کا مسلہ حل کرنے سنیرارٹی لسٹ شایع کرنے او پی جی ختم کرنے وقت پر ڈی پی سی کا انعقاد کرنے فیئر پرائس شاپ ڈیلروں کے کمیشن کو واگزار کرنے اور دو سال سے بند پڑھی ڈیلی ویجروں کی تنخواہ بحال کرنے اور ان کی نوکریاں مستقل کرنے کے احکامات جلد از جلد واگزار کئے جائے اس موقعہ پر سینئر نائب صدر عبدل قیوم بیگ جنرل سیکرٹری فیروز احمد نجار ،میر محمّد اقبال کنٹھ اور محمّد افضل پارمو نے بھی خطاب فرمایا اور نۓ عہدیداران پر زور دیا کہ وہ ملازمین ڑیلران اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنے آپکو وکف کرے آخر پر صدر محترم جناب اعجاز احمد خان نے کہا کہ اگرچہ سی اے پی ڈی ایمپلائرز ایسوسیشن کشمیر نے ہمیشہ محکمہ کے سربراہ اور محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کے درمیان ایک رابطہ پل کا کام کیا ہے اور ہم گیر ضروری احتجاجوں اور گیر ضروری ہڑتالوں سے پرہیز کرتے ہے مگر دوسری طرف ہماری ان کوشیشوں کو ہماری کمزوری تصور نہ کیا جایے۔اگر بہت جلد ہمارے مسايل حل نہ کیے گیےتو تنظیم کی قیادت محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کو ساتھ لے کر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img