جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

کجریوال کے ٹوئٹ سے اتراکھنڈ کے ’آپ‘ لیڈروں میں کھلبلی

دہرادون،4 جنوری:عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کجریوال کے ٹوئٹ سے اتراکھنڈ کے اے اے پی لیڈروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

منگل کی صبح ایک ٹوئٹ میں مسٹر کجریوال نے خود کے بارے میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، جس سے پارٹی لیڈروں اور اتراکھنڈ کے حامیوں میں بے چینی کا ماحول ہے۔ دراصل، مسٹر کجریوال پیر کو ہی دہرادون آئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے بعد مقامی پریڈ گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کیاتھا۔ اس دوران مسٹر کجریوال اپنے چہرے پر ماسک بھی نہیں لگائے ہوئے تھے۔

مسٹر کجریوال نے آج صبح ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ ہلکا ہے اور میں گھر میں خود کو الگ تھلگ کر رہا ہوں۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی اپیل کی کی جو حال ہی میں ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں وہ ٹسٹ کرائیں۔ یہ اطلاع یہاں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ایئرپورٹ سے دہرادون تک میٹنگوں یا استقبالیہ اور ریلی کے اسٹیج پر مسٹر کجریوال کے رابطے میں آنے والے اب پریشان ہیں۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img