بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

کار درخت سے ٹکرائی، چار افراد جاں بحق، دو کی حالت نازک

بیتول/ مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے چیچولی تھانہ علاقے میں بیتول اندور ہائی وے پر آج صبح ایک کار درخت سے ٹکرا گئی، جس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیچولی بلاک ہیڈکوارٹر سے تقریباً چھ کلومیٹر دور جوگلی گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار کار ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ دو لوگ شدید زخمی ہوئے، جنہیں چیچولی کے سرکاری اسپتال میں لایا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لیے بیتول ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

مرنے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم چیچولی اسپتال میں کیا جائے گا۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img