بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے رفیع آباد بارہمولہ میں بجلی کا ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہولہ کے رفیع آباد علاقے میں منگل کے روز محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ رفیع آباد کے راووچہ علاقے میں منگل کے روز محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم بجلی کی ترسیلی لائن کی کچھ مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔

متوفی ملازم کی شناخت محمد رمضان وگے ساکن راووچہ رفیع آباد کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا یہ واقعہ رونما ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج درج کرتے ہوئے حکومت سے متوفی کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔


احتجاجیوں نے بارہمولہ- کپوارہ روڈ کوبھی بلاک کر دیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گئی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img