آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا سری نگر میں احتجاج

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر،22 دسمبر :آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ’ہماری مانگیں پوری کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی سرپنچ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ عوام کو توقعات وابستہ ہیں لیکن متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث ہم ان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر میدان میں اترے جب عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ عوام کے دکھ درد کو دور کر سکیں لیکن ہم ایسا نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ متعلقہ حکام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کام رکے پڑے ہیں۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ملک کی باقی تمام ریاستوں میں سرپنچوں کو اپنا وقار ہے لیکن یہاں ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ ڈی ڈی سی ممبروں کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کو رکے پڑے ہمارے کاموں کو منظوری دی جانی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.