جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد

نئی دہلی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے چھ ہزار سے زیادہ نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد رہ گئی ہے۔

دریں اثنا منگل کے روز ملک میں 57 لاکھ پانچ ہزار 39 کووڈ ٹیکے لگائے اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کی کل تعداد ایک ارب 38 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 670 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے 213 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6,317 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,47,58,481 ہو گئی ہے۔

اس دوران 6,906 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,42,01,966 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 907 کم ہو کر 78,190 رہ گئے ہیں اور 318 مریضوں کی موت ہونے سے اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,78,325 ہو گئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح 98.40 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور شرح اموات 1.38 فیصد ہو گئی ہے۔اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 687 کم ہو کر 28709 رہ گئے ہیں۔

ریاست میں 3202 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5148703 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 233 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 45,155 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں اس عرصے میں 19 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 10791 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 14 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141367 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید 792 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے ان کی کل تعداد 6498807 ہو گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img