بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
4.6 C
Srinagar

سڑک حادثہ میں تین کی موت

فیروز آباد/ اتر پردیش کے ضلع فیروزآباد کے سرسا گنج میں بدھ کی اعلیٰ الصبح تین بجے ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ تھانہ سرسا گنج کے علاقے کٹھفوری میں اس وقت پیش آیا جب ایک کارڈرئیور نے اعلیٰ الصبح 3 بجے نیند کی جھپکی آنے پر سڑک کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکرماردی ۔

فیروز آباد سے کانپور جا رہی ویگن آر کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img