بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی سفارشات تفرقہ انگیز،یکم جنوری کو ہوگا احتجاج: پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن

جموں/ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے جموں و کشمیر حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کو’تفرقہ انگیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ڈرافٹ کے خلاف یکم جنوری کو سری نگر میں پر امن احتجاج درج کریں گے۔
الائنس کا ماننا ہے کہ حد بندی کمیشن کی یہ سفارشات کسی بھی طرح جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق میں نہیں ہیں بلکہ ان سفارشات کو آئینی ضوابط خاص طور پر مردم شماری کی بنیاد کو نظر انداز کرکے تیار کیا گیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار الائنس کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے منگل کے روز پی اے جی ڈی کی یہاں ایک میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی جو ڈرافٹ سفارشات سامنے آئی ہیں وہ ہماری نظروں میں تفرقہ انگیز ہیں اور کسی بھی شکل میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کے حق میں نہیں ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ حد بندی کمیشن جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت بنایا گیا جس کو ہم نے عدالت عظمیٰ میں چلینج کیا تھا لہذا سرکار کو چاہئے تھا کہ انتظار کرتی۔
بتادیں کہ حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کے مطابق جموں و کشمیر کی نئی اسمبلی نشستوں میں چھ سیٹیں جموں کو جبکہ کشمیر کو ایک سیٹ دی گئی ہے اور جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں میں سے اب 9 نشستیں شیڈول ٹرائب اور7 نشستوں کو شیڈول کاسٹ کے لئے مختص رکھی گئی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img