تازہ بر ف باری کے بعد سونہ مرگ ۔زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل معطل

تازہ بر ف باری کے بعد سونہ مرگ ۔زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل معطل

سری نگر/ تازہ برف باری کے بعد سونہ مرگ۔زوجیلا شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی نقل وحمل کو عارضی طورپر معطل کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’سیاحتی مقام سونہ مرگ اور دراس میں جمعرات کی صبح کو برف باری ہوئی جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو معطل کیا گیا‘ ۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے باعث احتیاطی طورپر سونہ مرگ۔زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک کی آواجاہی کومعطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


اُن کے مطابق سونہ مرگ اور منی مرگ میں جمعرات کی صبح کو تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے پیش نظر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ۔


علاوہ ازیں ڈی ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ برف باری کے نتیجے میں جگہ جگہ پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے بعد سونہ مرگ زوجیلا شاہراہ پر احتیاطی طورپر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔


غور طلب ہے کہ مذکورہ شاہراہ سرمائی ایام کے دوران تقریباً چھ ماہ تک ٹریفک کیلئے بند کی جاتی ہے کیونکہ اس شاہراہ پر برف باری اور پڑنے والی کڑاکے کی ٹھنڈ سے گاڑیوں کا چلنا محال بن جاتا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.