سری نگر میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

سری نگر میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

سری نگر/ جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے رنگریٹ شوٹ آؤٹ کے بعد مبینہ طور ملک مخالف نعرے لگانے کے پاداش میں ماں بیٹی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جگہ زندہ رہنا ہمارے لئے مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار تو لوگوں کی مائی باپ ہوتی ہے اور ایسا کرنا شرمناک ہے۔

موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

جب ان سے رنگریٹ شوٹ آؤٹ کے بعد مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگانے کے پادش میں ماں بیٹی کی گرفتاری کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’یہ قابل مذمت ہے ہم ایک ایسی جگہ نہیں رہ سکتے ہیں جہاں سرکار ہر ایک گھنٹے دو گھنٹوں کے بعد یہ دکھائے کہ دیکھ لو ہم تلوار لے کے کھڑے ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’سرکار لوگوں کی مائی باپ ہوتی ہے اور ایسا کرنا شرمناک ہے‘۔

موصوف نے ان کی پارٹی میں لیڈروں کے شامل ہونے کے حوالے سے کہا کہ جمہوری نظام ایسا ہوتا ہے کہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری پارٹی بنیادی سطح پر بڑھ رہی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.