راج بھون جموں میں سی ڈی سی جنرل راوت و دیگران کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی

راج بھون جموں میں سی ڈی سی جنرل راوت و دیگران کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی

جموں/ چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت, ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت اور دوسرے افراد کی یاد میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر افسروں نے جمعرات کے روز یہاں راج بھون میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اظہار غم و تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت سمیت چودہ افراد بدھ کے روز تامل ناڈو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں جان بحق ہوگئے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر افسروں نے جمعرات کی صبح یہاں راج بھون میں جمع ہو کر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت اور اس حادثے میں جان بحق ہونے والے دوسرے متوفین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اظہار غم و تعزیت کیا۔

موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں جنرل بپن راوت کی حادثاتی موت کو ملک کے لئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم نے اس حادثے میں ایک بہادر ترین بیٹے کو کھویا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی لیڈروں نے بھی جنرل بپن راوت کے حادثاتی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.