جاپان میں زلزلےکے جھٹکے محسوس ہوئے
ٹوکیو/جاپان کے فوکوشیما صوبہ میں بدھ کے روز زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 02.29 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.0 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 37.2 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.2 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمین کی سطح سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
فی الحال سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
امریکہ کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے جھٹکے
امریکہ کی مشرقی ریاست اوریگون میں بدھ کو درمیانی درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 00.36 پر آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز44.40 شمالی عرض البلد اور129.53 مغربی طول البلد اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
اس زلزلے سے کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔





