مالی میں حملہ ،31 ہلاک ،پیرا گوئے میں طیارہ تباہ،امریکہ میں اومیکرون کے کیسز

مالی میں حملہ ،31 ہلاک ،پیرا گوئے میں طیارہ تباہ،امریکہ میں اومیکرون کے کیسز

مالی میں دہشت گردانہ حملے میں 31 افراد ہلاک

بماکو/ مالی میں ایک بس پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ حملہ مالی کے مشرقی شہر بندیاگارا سے کچھ ہی فاصلے پر کیا گیا۔

مالی کی صورتحال 2012 میں اس وقت غیر مستحکم ہو گئی تھی جب تواریگ کے دہشت گردوں نے ملک کے شمالی حصے میں وسیع علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

پیراگوئے میں سنگل انجن والا طیارہ گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

پیراگوئے میں ایک سنگل انجن والا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔روزنامہ ’الٹیما ہورا‘ کے مطابق سیسنا 185 سنگل انجن والے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ ایک خاتون کی شناخت ہونا باقی ہے۔

حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

امریکہ کی 10 ریاستوں میں اومیکرون کے کیسز درج

امریکہ کی 10 ریاستوں میں کووِڈ-19 کی نئی قسم اومیکرون کے کیس سامنے آئے ہیں۔
طبی اہلکاروں نے بتایا کہ جمعہ کے روز میری لینڈ، نیبراسکا، پنسلوانیا، نیو جرسی اور یوٹا ریاستوں میں اومیکرون کے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس ہفتے کے آغاز میں کیلیفورنیا، کولوراڈو، ہوائی، مینیسوٹا اور نیویارک میں اومیکرون کے کیسز درج کئے گئے تھے۔

اومیکروں کا پہلا کیس جنوبی افریقہ میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد یہ امریکہ خاص طور پر مغربی ممالک میں نئی سفری پابندیاں اور صحت عامہ کے اقدامات کی وجہ سے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.