بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں اپنے مطالبات کو لے کراحتجاج

سری نگر/ جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن (جے کے ایچ اے) نے جمعے کے روز جسمانی طور معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔

احتجاجی ’معذوروں کی کیا فریاد تعلیم اور روز گار‘، ’ہماری مانگیں پوری کرو‘ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر عبدالریشد بٹ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تین دسمبر کو دنیا بھر میں معذوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن جمسانی طور معذوروں کے لئے نئی نئی اسکیمیں متعارف کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا: ’لیکن بد قمستی کی بات یہ ہے کہ ہم گذشتہ بیس برسوں سے اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں جو ہمیں آئین نے دئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم سنتری سے لے کر منتری تک گئے، احتجاج کیا، بھوک ہڑتال پر گئے لیکن ہماری مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا‘۔

موصوف صدر نے کہا کہ حکومت اس دن کی مناسبت سے بڑے بڑے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے صرف یہ دکھانے کے لئے کہ انہیں معذوروں کی ہمدردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑھے لکھے لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہیں ایک ہزار روپیہ ماہانہ دیا جاتا ہے جس سے آج کے مہنگائی کے دور میں کوئی گذارہ نہیں ہوتا ہے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت ان کے ماہانہ مشاہرے کو ایک ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزا کر دے اور پڑھے لکھے معذور نوجوانوں کو روز گار اور کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بینک قرضے فراہم کرے۔

قابل ذکر ہے کہ تین دسمبر کو ہر سال دنیا بھر میں معذوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر1992 کو منظور ہونے والی ایک قرار داد کے تحت منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں زائد از ساڑھے چھ سو ملین افراد جمسانی طورمعذور ہیں جو دنیا کی کل آبادی کا دس فیصد حصہ ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img