جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
26.5 C
Srinagar

27ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کے گھریلو صارفین کو کوئی راحت نہیں

نئی دہلی/عالمی سطح پر کورونا کے نئے ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ اور مانگ میں کمی کے خوف سے کل سے امریکی بازار وں میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے۔لیکن ملکی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کو مسلسل 27ویں روز بھی مستحکم رہیں۔

گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا کی بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل نکالنے کا اعلان کیا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومیکرون نے اس پر مزید دباؤ ڈالا۔ تاہم تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

سنگاپور میں آج جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، خام تیل میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ لندن برینٹ کروڈ 2.69 فیصد اضافے کے ساتھ 71.09 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.21 فیصد اضافے کے ساتھ 67.64 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img