سری نگر،29 نومبر : سری نگر کے دریش کدل صفا کدل علاقے میں پیر کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر جبکہ دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ دریش کدل صفا کدل میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع دوسرے مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات سے دو مکان جل گئے جبکہ دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرٹینڈرس اور مقامی لوگ آگ کو مکمل طور پر قابو میں کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔
دریں اثنا متعلقہ محکمے کے ایک سینئر عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی اس واردات میں دو مکان جل گئے۔
