ملک میں کووڈ ویکسی نیشن 119.38 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی،/گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 90.27 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 119.38 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90 لاکھ 27 ہزار 638 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 119 کروڑ 38 لاکھ 44 ہزار 741 افراد کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,264 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 67 ہزار 962 افراد شفایا یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.33 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9,119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 9 ہزار 940 متاثرین زیر علاج ہیں اور متاثرہ کیسز کی شرح 0.32 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.79 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار 538 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 63 کروڑ 59
24 ہزار 763 کووڈ ٹسٹ کیےجاچکے ہیں۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.