سری نگر شوٹ آوٹ میں تین عدم شناخت جنگجو ہلاک: کشمیر پولیس

سری نگر شوٹ آوٹ میں تین عدم شناخت جنگجو ہلاک: کشمیر پولیس

سری نگر/ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں بدھ کی شام کو پولیس نے ایک مختصر جھڑپ کے دوران 3 عدم شناخت جنگجووں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’سری نگر کے رام باغ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود ملی ٹنٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران تین ملی ٹینٹ مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اوراُن کی تنظیی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے اس بارے میں بتایا کہ ’سری نگر کے رام باغ علاقے میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں اوراسی کے ساتھ آپریشن بھی اختتام پذیر ہوا ہے‘۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.