بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں گرینیڈ حملہ، دو سی آر پی ایف اہلکار، دو شہری زخمی

سری نگر،17 نومبر : شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں بدھ کے روز ایک گرینیڈ حملے میں دو سیکورٹی فورسز اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قصبہ پٹن کے پلہالن علاقے میں بدھ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی کی طرف ایک گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img