جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

کمیونٹی ہالز سی آر پی ایف کو دینے کے متعلق ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی: ایس ایم سی میئر

سری نگر، 5 نومبر :سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید عظیم متو کا دعویٰ ہے کہ سری نگر میں کمیونٹی ہالز سی آر پی ایف کو دینے کے متعلق کارپویشن کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کو بہتر رہائشی سہولیات میسرہونی چاہئے لیکن کمیونٹی ہالز کو عوام کی سہولیات کے لئے ہی مخصوص رکھا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے اور میں نے اس سلسلے میں صوبائی کشمنر کشمیر پی کے پولے کے ساتھ بات کی ہے۔
موصوف میئر نے یہ باتیں سری نگر میں کئی کمیونٹی ہالز کو سی آر پی ایف اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لینے کے ردعمل میں اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیں۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’یہ کمیونٹی ہالز سماجی و اجتماعی کاموں کے لئے مخصوص ہیں انہیں ان علاقوں میں تعمیر کیا جاتا ہے جہاں لوگوں کو بڑے مکان اور وسیع صحن نہیں ہوتے ہیں لہذا یہ ہالز ایک کمیونٹی کی ضرورت ہوتے ہیں جن کی تعمیر و دیکھ ریکھ پر خطر رقم خرچ کی جاتی ہے‘۔
جنید متو نے کہا کہ سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کو بہتر رہائشی سہولیات میسرہونی چاہئے لیکن کمیونٹی ہالز کو عوام کی سہولیات کے لئے ہی مخصوص رکھا جانا چاہئے۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’میں سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کو بہتر رہائشی سہولیات میسر رکھنے کی حمایت کرتا ہوں لیکن اس بات پر بھی زور دیتا ہوں کہ کمیونٹی ہالز عوام کے لئے ہی مخصوص ہونے چاہئے۔ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے اور اس کو کوئی سیاسی رنگ بھی نہیں دیا جانا چاہئے‘۔
موصوف مئیر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں نے اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کے ساتھ بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے متعلق ایس ایم سی کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا: ’صوبائی کمشنر نے مجھے یقین دہانی کی کہ اس ضمن میں متبادل آپشنز تلاش کی جائیں گی، میں نے اس کی سخت تاکید کی، یہ بہت اہم ہے کہ کمیونٹی سہولیت کاری کی خدمات میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img