جموں و کشمیر یونائیٹڈ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کا جموں میں احتجاج

جموں و کشمیر یونائیٹڈ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کا جموں میں احتجاج

جموں/ جموں و کشمیر یونائیٹڈ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (جے کے یو ایس ٹی اے) نے منگل کے روز یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ’ہمارے ساتھ انصاف کرو انصاف کرو‘ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ سکولوں میں پرائمری سطح کے کلاسز بھی جلد از جلد شروع کئے جانے چاہئے۔

احتجاج کے دوران ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہ ملازموں کی اولڈ اسکیم لاگو کی جانی چاہئے تاکہ بڑھاپے میں ملازموں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پالیسی صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے جبکہ زمینی سطح پر اس کو کہیں بھی عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’یہی وجہ ہے کہ کچھ اسکول ایسے ہیں جہاں اساتذہ زیادہ جبکہ بچے کم ہیں اور کئی اسکول ایسے ہیں جن میں بچے زیادہ جبکہ اساتذہ کم ہیں‘۔

موصوف عہدیدار نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تاکہ اس پالیسی کو صحیح طریقے سے لاگو کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کئی لیکچررس گذشتہ نصف سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اب اسکولوں میں پرائمری سطح کے کلاسز بھی شروع کرے تاکہ بچوں کو مزید تعلیمی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ بچے نہ صرف اپنے اساتذہ کو بھول گئے ہیں بلکہ اپنا نام لکھنا بھی بھول گئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.