سری نگر/ جموں و کشمیر بینک اینڈ اے ٹی ایم گارڈس ایسوسی ایشن نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ’ہمارے ساتھ انصاف کرو انصاف کرو‘ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنی ڈیوٹی انجام دی۔
انہوں نے کہا: ’ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ہمیں پندرہ ہزار روپیے بعض کو تیس ہزار روہیے بطور رجسیٹریشن جمع کرنے کو کہا جا رہا ہے‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہماری تنخواہ بڑھانے کے بجائے کم کر دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہ پہلے ہی بہت کم ہے اور اب اس کو مزید کم کیا جا رہا ہے جس سے ہمارے مشکلات مزید بڑھ گئے ہیں۔احتجاجیوں نے ان کی تنخواہوں کو کم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔





