سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بدھ کے روز ایک غیر مقامی خاتون سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں ایک غیر مقامی خاتون سیاح بدھ کے روز اچانک بے ہوش ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیاح کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 77 سالہ رجنی پٹوا زوجہ رمیش پٹوا ساکن ممبئی کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی