کشمیر: امت شاہ نے تولہ مولہ میں ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

کشمیر: امت شاہ نے تولہ مولہ میں ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

سری نگر/ وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ سخت سیکورٹی بندوسبت کے بیچ پیر کی صبح تولہ مولہ پہنچے اور وہاں چنار کے درختوں کے درمیان واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔

انہوں نے بتایا کہ موصوف وزیر داخلہ کشمیر میں سردیوں سے بچنے کے لئے موسم سرما میں استعمال کئے جانے والے روایتی لباس ‘پھیرن’ میں ملبوس تھے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کے ہمراہ تھے۔

قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی جو ان کی ایک مقدس دیوی ہیں، کی مندر ہیں۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہیں۔

اس مندر میں کشمیری پنڈت ‘میلہ کھیر بھوانی’ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.