وادی میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیاں خالصتاً انسانی ذہانت پر مبنی: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

وادی میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیاں خالصتاً انسانی ذہانت پر مبنی: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

شوکت ساحل

آپریشنز کو حال ہی میں ہونے والے کسی بھی واقعہ سے جوڑنا قابل پسند نہیں، سیکورٹی فورسز ، لوگوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے محتاط رہنے کی ضرورت ، ایل او سی پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فوجی الرٹ

سرینگر/سرینگر میں مقیم فوج کی15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ فوج کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں شروع کی گئیں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں (ہیومن انٹیلی جنس)انسانی ذہانت پر مبنی ہیں اور وہ کسی بھی آپریشن کو ان واقعات سے جوڑنا پسند نہیں کریں گے، جو حال ہی میںسرینگر یا کسی اور جگہ ہوئے ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور کشمیری عوام کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یہاں ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کی حاشئے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جی او سی ،پانڈے نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں شروع کی گئیں تمام انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیاں انسانی ذہانت پر مبنی تھیں۔

انہوں نے سری نگر میں ہوئی حالیہ ہلاکتوں کے حوالے سے کہا ،’میں ان کارروائیوں کو سرینگر یا کسی اور جگہ پر ہونے والے واقعات سے نہیں جوڑنا چاہتا۔‘ ایک سوال کے جواب میں جی او سی پانڈے نے کہا کہ شہریوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے اور سیکورٹی فورسز اور عوام کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

دراندازی کی کوششوں پر انہوں نے کہا ،’ اب تک دو کوششیں کی گئیں اور دونوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ فوج الرٹ ہے اور کنٹرول لائن پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے‘۔کور کمانڈر نے کہا کہ اندرونی علاقوں میں سرگرم عسکریت پسند لوگوں کے تعاﺅن سے مارے جائیں گے جبکہ فوج کی طرف سے صورتحال سے نمٹا جا رہا ہے اور کہیں بھی اضافی فورسز کی ضرورت نہیں ہے۔

جی او سی نے پونچھ راجوری سرحد پر ڈیرا کی گلی میں عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آپریشن کا علاقہ اس سے متعلق نہیں ہے لیکن علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل جی او سی نے300 طلباءکو ہری جھنڈی دکھائی،جو مختلف اسکالرشپ پروگراموں کے تحت ملک بھر میں مختلف پیشہ ورانہ کورسز کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.