پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
19.2 C
Srinagar

شیو سینا کا کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں/ شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) کے جموں و کشمیر یونٹ نے پیر کے روز یہاں کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجی پاکستان اور کانگریس لیڈروں کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگوں خاص کر شیو سینا کے لوگوں کو کشمیر میں زمین جائیداد خریدنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا: ’ملک کے لوگوں خاص کر شیو سینا کے لوگوں کو کشمیر میں زمین جائیداد خریدنی چاہئے کیونکہ جہاں جہاں ہندو اقلیت میں ہیں وہاں وہاں ان پر ظلم ہو رہا ہے‘۔

موصوف نے کہا کہ شیو سینا کشمیر میں 1990 کے حالات کو دہرانے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا: ’ہم کشمیر میں موجود جنگجو تنظیوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنی ناپاک حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ اس کے بہت برے نتائج بر آمد ہوں گے‘۔

موصوف احتجانی نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ اپنی فوج کو پاکستان کے اندر گھس کر اس کو سبق سکھانے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ نے اپنے دشمن کو گھر میں گھس کر سبق سکھایا تھا یہی سلوک بھارت کو بھی پاکستان کے ساتھ کرنا چاہئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img