سری نگر/ وادی کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں میں دو مشتبہ جنگجو جاں بحق گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔
ان میں سے ایک جنگجو ضلع اننت ناگ میں کل رات جھڑپ کےد وران جاں بحق ہو گیا۔جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران جھڑپ شروع ہوئی۔
ایک پولیس افسرنے کہا، ‘تلاشی مہم کے دوران علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوئوں نے سلامتی دستوں پر گولی باری شروع کردی جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس میں ایک مشتبہ جنگجو جاں بحق ہوا اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
اس درمیان پیر کی صبح ضلع باندی پورہ میں ایک اور جھڑپ شرو ع ہوگئی ۔ اس جھڑپ میں بھی ایک مشتبہ جنگجو مارا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک سلامتی دستوں کی کارروائی جاری ہے۔




