جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
26.5 C
Srinagar

جلسہ دستار بندی;دارالعلوم باب الاسلام کرسو راجباغ سدینگر کشمیر جے اینڈ کے کی طرح سے عظیم الشان اجلاس۔

یکم ماہ اکتوبر 2021 بروز جمعہ المبارک بمطابق 24 ماہ صفرالمظفر 1443بمقام مسجد اویسیہ کر سو راج باغ سرینگر کو ایک پر وقار مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں وادی کشمیر کے معزز دینی شخصیتوں کے علاوہ تجارتی انجمنوں کے سربراہان نے شمولیت کی۔ جن میں؛ –
محترم مفتی عبدالرشید صاحب، محترم مفتی الطاف صاحب، محترم مفتی اشفاق صاحب، محترم قاری اقبال صاحب، محترم قاری اعجاز صاحب، محترم مولانا رفیق صاحب، محترم مولانا عاشق حسین بٹ صاحب، محترم مولانا اعجاز نقشبندی صاحب کے علاوہ بہت سے علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ کشمیر ٹریڈارس اینڈ مینیفکچرس فیڈریشن کے صدر محترم بشیر احمد راتھر صاحب، محترم ہلال احمد منڈو صاحب، محترم اعجاز احمد خان صاحب، بٹہ مالو ٹریڈارس فیڈریشن کے صدر محترم ابرارالحق خان صاحب، شہر خاص ٹریڈارس کاڈنیشن کمیٹی کے صدر محترم بشیر احمد کینو صاحب، محترم اعجاز احمد پامپوری صاحب، اور مسجد انتظامیہ کمیٹی اویسیہ کر سو راج باغ کے صدر محترم غلام احمد بٹ، نایب صدر محترم مختار احمد ڈار و باقی سبھی معزز ممبران نے اجلاس میں شمولیت کی۔ اس کے علاوہ علاقہ کر سو راج باغ کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں کے معتبر شخصیات بھی اس با برکت مجلس میں شامل ہویں۔
اس پر وقار مجلس میں سبھی علماء کرام نے اپنے اپنے منفرد انداز میں ایسے دارالعلوم کے قیام اور ایسے مدارس کے معاونت کرنے پر زور دیا۔ جہاں سے ہمارے بچوں کو قران پاک کی حفظ و دینی تعلیم سے فیضیاب کیے جاتے ہیں۔ جو ہمارے لئے آخرت میں باعث نجات بن سکتے ہیں۔اور ہمیں دین و دنیا میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔
آخر پر جناب مفتی عبدالرشید صاحب نے اپنے مبارک ہاتھوں سے ان بچوں کی دستار بندی کی جنہوں نے دارالعلوم باب الاسلام کر سو راج باغ میں قرآن مجید حفظ کیا اور محترم مفتی صاحب نے بعد میں امت مسلمہ کے لیے دعا کی کہ ہمیں قرآن پاک پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق اللہ تعالی عطا فرمائے ۔ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے احکامات پر صحیح عمل کرنے کی توفیق عطا کریں۔ (آمین یا رب العالمین)

Popular Categories

spot_imgspot_img