جموں،2 اکتوبر :جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک گذشتہ شب ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد از جان جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری میں ایل او سی کے قریب جمعے کی شب قریب ساڑھے گیارہ بجے ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین مسافر از جان جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفین کی شناخت اویس محمد اور افطار احمد فرزندان ذاکر احمد اور محمد ممتاز ولد محمد صدیق ساکنان کھنڈو تھنڈی کاسی جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد سجاد، صادق احمد، ظہیر احمد اور آفتاب احمد کے بطور کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
