ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
18.3 C
Srinagar

ریڈ کراس، جموں وکشمیرنے سری نگر میں قومی رضاکارانہ خون عطیہ کا دن منایا

سرینگر/’قومی رضاکارانہ خون عطیہ دن‘کے موقع پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جے اینڈ کے چیپٹر نے ایک رضاکار تنظیم کی رابطہ کمیٹی کے اشتراک سے آج ریڈ کراس ہاو¿س ، ایکسچینج روڈ ، سرینگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ خون کے عطیہ کی اہمیت پر ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔

جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ، ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تقریب کا افتتاح کیا۔1975 سے ہر سال یکم اکتوبر کو بھارت میں خون کا عطیہ کا قومی دن منایا جاتا ہے تاکہ صحت مند لوگوں کو خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دی جاسکے۔ یہ دن ڈاکٹر جے جی جولی کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے۔ جولی ، جسے ہندوستان میں ”ٹرانسفیوژن میڈیسن“ کابابا ئے قوم مانا جاتا ہے۔ اس موقع پر تقریبا ً 100 صحت مند افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img